City 42:
2025-11-03@14:56:35 GMT

حضرت لال شہباز قلندر کا 773 واں عرس، ضلح بھر میں عام تعطیل

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک :  حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں، اس موقع ضلع جامشورو میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 17 فروری بروز پیر  کو ہوگا ۔ لال شہباز کے عرس پر سیہون میں تین بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں.

عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ کئی دن پہلے ہی شروع ہو جاتا ہے، ان میں مرد، عورت، بوڑھے، بچے بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں، جو کہ دھمال ڈالتے ہوئے مزار کی جانب بڑھتے ہیں۔  

محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل

 لال شہباز کے مزار پر ہر شام ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی جاتی ہے جو مولانا رومی کے درویشوں کی یاد دلاتی ہے، اس دھمال میں مرد و زن بلا تخصیص حصہ لیتے ہیں۔


 

معروف اداکارہ  کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

ڈپٹی کمشنر جامشورو  نے حضرت لال شہبازقلندر کے عرس کے موقع پر 17 فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان  کردیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیہون میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں عقیدت مندوں کی سہولت اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بند رہیں گی۔

حکام نے زائرین کی بڑی آمد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے حفاظتی اور لاجسٹک انتظامات کو بھی تیز کر دیا ہے۔ پرامن اور منظم تقریب کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات بشمول میڈیکل کیمپس، ٹریفک مینجمنٹ، اور سیکیورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے لیے واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں.

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

 مزار میں داخلے سے قبل زائرین کو کڑی چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، مزار میں داخلے کے لیے لوگوں کی طویل قطاریں بنائی جاتی ہیں، تاکہ ہر قسم کی بدمذگی سے بچاجاسکے۔

چونکہ اس عرس میں شرکت کے لیے پاکستان کے طول و عرض سے لوگ سیہون کا رخ کرتے ہیں، اس لیے پچھلے سالوں میں عوام کی آسانی کے لیے سیہون تک خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جاتی ہیں ۔ 

معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، نواز شریف

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لال شہباز کے لیے

پڑھیں:

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت

شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
  • یومِ اقبال پر عام تعطیل؟ اہم خبر آگئی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی
  • ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل