گاڑیاں نذر آتش کرنے کا کیس، آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
گاڑیاں نذر آتش کرنے کا کیس، آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی ایسٹ زون کے لانڈھی اور عوامی کالونی تھانوں کی حدود کے 2 پرتشدد مقدمات میں گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکام دیدیا۔سپرینٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان کا کہنا ہے آفاق احمد کے کہنے پر گزشتہ روز لانڈھی میں پرتشدد واقعات میں گاڑیاں جلائی گئی تھیں جس کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی، مدعی کے مطابق ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ٹرک کو اگ لگائی۔
مدعی کے مطابق ملزمان واردات کے دوران کہہ رہے تھے کہ انہوں نے اپنے قائد آفاق احمد کے حکم پر گاڑی کو اگ لگائی کیونکہ آفاق احمد نے ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہونے سے منع کر رکھا ہے۔ مدعی کے مطابق اس کی گاڑی جلانے کی وجہ ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کی دھمکی امیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دھمکی دے کر خطاب کیا کہ منگل سے شہر کراچی میں ہیوی ٹریفک داخل نہیں ہوگی، اگر ہوگی تو نقصان ہوگا۔آفاق احمد کو گزشتہ رات کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، آفاق احمد کو پولیس نے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی لگا کر بکتر بند گاڑی میں سخت حفاظتی انتظامات میں کلفٹن میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے پولیس پراسیکیوٹر کو مخاطب کرکے استفسار کیا کہ “مجھے بتائیں کہ پولیس کو ریمانڈ کیوں چاہیے؟ آفاق احمد سے کیا تفتیش کرنی ہے؟ ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ مشکوک ہے، اس میں جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، میں ملزم کو جیل بھیج رہا ہوں۔کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ڈمپرز کے پے در پہ حادثات میں شہریوں کی کافی اموات ہوئی ہیں۔مقامی حکومت کی جانب سے دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک خاص طور پر ڈمپرز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا تھا۔بعد ازاں ایم کیو ایم حقیقی کے وکلا کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں آفاق احمد کی ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی، جس پر عدالت نے فریقین کو 14 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آفاق احمد کے ریمانڈ کی
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف : اپلائی کیسے کریں، فیس کتنی ہوگی؟
سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران سرکاری ملازمین کو ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، لہٰذا بطور سرکاری ملازم سب سے پہلے احتساب ہمیں خود سے کرنا ہوگا۔
سی ٹی او نے خبردار کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی جس میں گاڑی بند کرنے کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی شامل ہوگی۔
Islamabad Traffic Police (ITP) on Wednesday launched a special campaign, running from September 17 to 26, to facilitate government employees in obtaining their driving licenses.#islamabadtrafficpolice #license #governmentemployees #Deadline #CTO @ICT_Police pic.twitter.com/sS7CLjw2Gc
— APP (@appcsocialmedia) September 17, 2025
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کسی بھی ادارے یا رینک کا ہو، قانون سب پر یکساں لاگو ہوگا۔
حمزہ ہمایوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر اور وسائل سرکاری ملازمین کی معاونت کے لیے دستیاب ہیں، اس اقدام کا مقصد ٹریفک نظام کی بہتری اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ڈرائیونگ لائسنس سی ٹی او اسلام آباد