ٹیسلا کو بڑا جھٹکا۔۔BYDکا”ڈیپ سیک” ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیسلا کو بڑا جھٹکا ،،،چینی الیکٹرک کار کمپنی بی وائے ڈی کا ’’ ڈیپ سیک ’’ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان۔۔۔ شیئرز میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بی وائے ڈی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ڈیپ سیک کی مدد سے آٹو ڈرائیونگ ٹیکنالوجی یا ڈرائیور اسسٹینس تمام گاڑیوں میں دستیاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کی صبح بی وائے ڈی کا ایک شیئر 345 ہانگ کانگ ڈالرز (44 امریکی ڈالر) تک گیا جو شیئرز کی سب سے بڑی قیمت ہے۔
یادرہے یہ نظام سافٹ ویئر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کیمروں یا دیگر سینسرز کی مدد سے گاڑی کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس سے انسانوں کی گاڑی چلانے کے حوالے سے مداخلت محدود ہو جاتی ہے۔
بی وائے ڈی کے بانی اور چیئرمین وانگ چوآنفو کا کہنا تھا کہ ’جدید سمارٹ ڈرائیونگ وقت کے ساتھ سیٹ بیلٹس اور ایئر بیگز کے علاوہ ایک سٹینڈرڈ سیفٹی فیچر بن جائے گی۔‘
انھوں نے بتایا کہ بی وائے ڈی اب اپنی تمام اقسام کی گاڑیوں میں ’ڈآئے پائلٹ‘ نامی معاون نظام متعارف کرنے جا رہا ہے جن میں 9555 ڈالر کی کم قیمت گاڑی بھی شامل ہے۔
یوں بی وائے ڈی وہ واحد چینی کار مینوفیکچرر بن جاتا ہے جو 70 ہزار یوآن سے کم کی گاڑیوں میں ڈرائیور کی معاونت کے لیے جدید صلاحیتیں فراہم کر رہا ہے۔
سٹینسبری ریسرچ کے ایک اینالسٹ برائن ٹیکانگکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’بی وائے ڈی کو ڈیپ سیک کے ساتھ شراکت سے برتری تو حاصل ہو سکتی ہے لیکن اس کی امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں قومی سلامتی کی وجوہات کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘
17مزیدپڑھیں:فروری کو تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بی وائے ڈی ڈیپ سیک
پڑھیں:
اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب کے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام اسکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔