وزارت ہوابازی ختم ؛وزارت دفاع میں ضم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا۔
وزارت ہوابازی کووزارت دفاع میں ضم کردیا گیا اور وزارت دفاع نےکابینہ کے فیصلے اور کابینہ ڈویژن کے ایس آر اوپرعملدرآمد مکمل کرلیا۔وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کوبھجوادیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کوبھی بھجوادیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے14 جنوری2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھااب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزارت ہوابازی وزارت دفاع
پڑھیں:
ڈیرہ غازی خان میں درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری
لاہور(اوصاف نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رودکوہیوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 جولائی سے 4 جولائی صبح 5 بجے تک رودکوہیوں سے سیلابی پانی کے ریلے گزرنے کی پیشگوئی ہے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کا کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری،ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی انتظامیہ کو پیشگی انتظامیہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے..
کوہ سلیمان رینج میں بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں کوہ سلیمان رینج اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کہی ہلکی کہی تیز بارش کا امکان ہے۔رودکوہی کا ہا سے 5126 کیوسک جبکہ چھاچھڑ میں 4650 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ رود کوہیوں سے گزرنے والے سیلابی ریلے قدرتی گزرگاہوں سے دریائے سندھ میں داخل ہو گئے۔دیگر رود کوہیوں میں فی الحال پانی کے بہاؤ کی صورتحال نارمل ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اےا وا مقامی انتظامیہ الرٹ ہے۔سیلابی ریلوں کے راستوں میں مقیم شہریوں کو پیشگی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ گرکر تباہ،14 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل