آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو پاکستانیت کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کی قربانیوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان بھر سے آئے ہوئے نوجوان یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ سے خطاب کیا۔
آرمی چیف نے طلبہ کو علمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اورایسی مہارتیں حاصل کرنے کی تلقین کی جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان پر بیرونی ماحول کے اثرات خصوصا سرحد پار دہشت گردی کے خطرے پر بھی روشنی ڈالی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور جدت پسندی کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔
آرمی چیف نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے میں قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے نوجوانوں کو پاکستانیت کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی اور کہا کہ یہ عناصر نوجوانوں کی فکری نشوونما میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نوجوانوں کو پاکستانیت
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے ہین۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے پہلگام حملے کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون آپریشن شروع کر دیا ہے۔ قابض فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 15سو سے زائد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے ہین۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکار گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ جموں کے اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع ادھم پور کے علاقے ڈوڈو بسنت گرگ میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ ضلع کولگام کے علاقے ٹنگمرگ میں آج دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔