اسرائیل کا جنگ بندی پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا: "اگر حماس ہفتے کے دن دوپہر تک اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد نہیں کرتا تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی اور اسرائیلی فوج شدید جنگ کا آغاز کر دے گی جو حماس کی مکمل شکست تک جاری رہے گی۔" بنجمن نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی آزادی موخر کر دینے کے اعلان کے بعد اس نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے اردگرد فوج کو ریڈ الرٹ جاری کر دے اور حملے کے لیے تیار ہو جائے۔ اس نے کہا کہ یہ اقدام انجام پا رہا ہے اور بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔ دوسری طرف انصاراللہ یمن نے بھی امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی صورت میں وہ بھی ماضی کی طرح اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کاروائیاں دوبارہ سے شروع کر دیں گے۔ تحریر: علی احمدی
اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم نے غزہ میں 2 لاکھ خیمے اور 60 ہزار تعمیر شدہ گھروں کا داخلہ روک دیا اور اس کے بعد مظلوم فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر جنگ بندی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے پر عملدرآمد کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر دیں۔ غاصب صیہونی فوج پندرہ ماہ تک غزہ کی پٹی پر لاحاصل فوجی جارحیت کے بعد جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے پیر 10 فروری کے دن اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث جنگ بندی کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد کو نامعلوم مدت تک روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے جنگ بندی کے تیسرے مرحلے کے تحت ہفتہ 15 فروری کے دن حماس اور صیہونی رژیم کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ انجام پانا تھا۔
غزہ کی پٹی میں بحران شدید ہو جانے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی شہریوں کو جبری طور پر جلاوطن کر کے اس پر غاصبانہ قبضے کے منحوس عزائم کا اظہار کیا ہے اور یوں جنگ بندی کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ اگرچہ مغربی ایشیا خطے کے عرب ممالک نے اس منصوبے کی شدید مخالفت کی ہے لیکن حماس اور تل ابیب کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدہ شدید تزلزل کا شکار ہو گیا ہے۔ 7 اکتوبر 2023ء کے سن حماس کی سربراہی میں اسلامی مزاحمتی گروہوں نے طوفان الاقصی نامی عظیم فوجی آپریشن انجام دیا جس کے نتیجے میں "مسئلہ فلسطین" ایک بار پھر اسلامی دنیا کی پہلی ترجیح بن گیا۔ عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب نے 2019ء میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بقول ریاض اور تل ابیب کے تعلقات معمول پر آنے میں صرف 6 ماہ کا وقت درکار تھا لیکن ٹرمپ کو 2020ء کے صدارتی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا جس کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا اور اس کے بعد حماس کے طوفان الاقصی آپریشن نے ابراہیم معاہدے کو آگے بڑھانے میں مزید رکاوٹیں پیدا کر دیں۔ مغربی ایشیا کے کچھ تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر ناجائز قبضے کا ارادہ ظاہر کر کے خلیج عرب ریاستوں کے حکمرانوں پر دباو ڈالنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ تل ابیب سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات انجام دیں۔ دوسری طرف عرب حکمران غزہ جنگ میں اسرائیل کی جانب سے وسیع مجرمانہ اقدامات انجام دینے کے ناطے تل ابیب سے غیر مشروط طور پر تعلقات بحال کرنے سے کترا رہے ہیں۔
اخبار اکونومسٹ اپنی رپورٹ میں ابراہیم معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھتا ہے: "سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تل ابیب سے تعلقات معمول پر لانے کی صورت میں اپنی حکومت کے مستقبل سے پریشان ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مصر کے سابق صدر انور سادات کا انجام عرب حکمرانوں کے لیے وحشت کا باعث بن چکا ہے۔ لہذا اسرائیل واشنگٹن کی جانب سے سبز جھنڈی دکھائے جانے کے بعد مغربی کنارے میں فوجی جارحیت انجام دے رہا ہے تاکہ عرب ممالک کو خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی بجائے فلسطین اتھارٹی کی بقا پر راضی کیا جا سکے جو فلسطینیوں کو فراہم کیے جانے والی کم ترین مراعات ہو گی۔ تل ابیب حکام مغربی ایشیا میں اپنی متزلزل پوزیشن مضبوط بنانے کے درپے ہیں اور عرب ممالک کی حمایت سے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوج کی پوزیشن مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔" متحدہ عرب امارات اور بحرین کے برخلاف سعودی حکمران عوامی رائے عامہ کی جانب سے شدید دباو کا شکار ہیں۔
اندرونی سطح پر صیہونی حکام شدید بحرانی حالات سے روبرو ہیں۔ صیہونی کابینہ میں شامل انتہاپسند وزیروں نے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ بندی کے تیسرے اور چوتھے مرحلے پر عملدرآمد ہوتا ہے تو وہ استعفی دے دیں گے جس کے نتیجے میں نیتن یاہو کی اتحادی حکومت ٹوٹ جائے گی۔ اگر موجودہ حکومت ٹوت جاتی ہے تو یہ بنجمن نیتن یاہو کی سیاسی موت ثابت ہو گی۔ شدت پسند صیہونی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو مقبوضہ سرزمینوں سے ملحق کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ العربی الجدید کے مطابق صیہونی رژیم کے انتہاپسند وزیر بیزلل اسموتریچ نے اسرائیلی حریدیوں کی پالیسیوں اور اسٹریٹجی کے ادارے کی دسویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حماس کے خلاف دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی، پانی اور انسانی امداد روک کر غزہ والوں پر جہنم کے دروازے کھول دینا چاہئیں۔
صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا: "اگر حماس ہفتے کے دن دوپہر تک اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد نہیں کرتا تو جنگ بندی ختم ہو جائے گی اور اسرائیلی فوج شدید جنگ کا آغاز کر دے گی جو حماس کی مکمل شکست تک جاری رہے گی۔" بنجمن نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی آزادی موخر کر دینے کے اعلان کے بعد اس نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کے اردگرد فوج کو ریڈ الرٹ جاری کر دے اور حملے کے لیے تیار ہو جائے۔ اس نے کہا کہ یہ اقدام انجام پا رہا ہے اور بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔ دوسری طرف انصاراللہ یمن نے بھی امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی صورت میں وہ بھی ماضی کی طرح اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کاروائیاں دوبارہ سے شروع کر دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی یرغمالیوں بنجمن نیتن یاہو نے تعلقات معمول پر صیہونی رژیم اور اسرائیل جنگ بندی کے میں اسلامی غزہ کی پٹی کی جانب سے عرب ممالک کیا ہے کہ تل ابیب ہو جائے حماس کی فوج کو کے بعد کے لیے اور اس کہا کہ
پڑھیں:
غزہ کو بھوکا مارنے کا منصوبہ، مجرم کون ہے؟
اسلام ٹائمز: انروا کے کمشنر جنرل فیلیپ لازارینی نے ایک المناک بیان میں کہا کہ غزہ میں قحط نے ہر گھر کی دہلیز پر دستک دے دی ہے، اب کوئی محفوظ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسیں، صحافی اور امدادی کارکن سب کے سب شدید بھوک میں مبتلا ہیں۔ لازارینی نے کہا کہ "اب تو وہ لوگ بھی جنہیں دوسروں کی دیکھ بھال کرنی تھی، خود کسی نگہداشت کے محتاج ہوچکے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ کئی افراد بھوک، کمزوری اور تھکن کے باعث دورانِ کام بے ہوش ہوجاتے ہیں۔ کچھ صحافی ہیں، جو ظلم و جور کی رپورٹنگ کے دوران گِر پڑتے ہیں، کچھ ڈاکٹر ہیں، جو اپنی سانسیں بچاتے بچاتے دوسروں کا علاج چھوڑ دیتے ہیں۔ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس ساری صورتحال میں مسلم دنیا کے حکمران کہاں ہیں۔؟ مسلم دنیا کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اس بات کو کہنے پر مجبور کرتی ہے کہ غزہ کے قاتلوں میں اسرائیلی غاصب فوج کیساتھ ساتھ یہ سب حکمران بھی برابر کے شریک جرم ہیں۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم
سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان
پاکستان بھر کے سوشل میڈیا اور میڈیا پر ایک مرتبہ پھر غزہ کی داستان ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ یہ ابال سات اکتوبر کے بعد بھی دیکھنے میں آیا تھا، لیکن آج کل یہ ایک اور زاویہ کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ یعنی غزہ میں بھوک اور قحط کے مسائل پر ہے۔ جی ہاں یہ مسئلہ غزہ میں آج نہیں بلکہ گذشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ غاصب صیہونی گینگ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں کوئی خوراک، دوا، ایندھن یا امداد اندر نہیں جانے دی جا رہی۔ نتیجتاً پورے علاقے میں قحط، بھوک، پیاس اور بیماریوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ راقم نے متعدد جلسوں اور تحریروں میں ہمیشہ اس اہم مسئلہ طرف توجہ مبذول کروانے کی کوشش جاری رکھی ہے۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ پر غزہ کی بھوک اور پیاس کو بیان کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا کے اثرات سے یہ بات بھی بیان ہو رہی ہے کہ غاصب صیہونی گینگ اسرائیل کی قاتل فوج غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے مقامات پر جمع ہونے والے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو اس وقت اپنی نشانہ بازی کا شکار کرتے ہیں، جب وہ ایک چھوٹی سی آٹے کی تھیلی یا تھوڑا سا پینے کا پانی حاصل کرکے اپنے پیاروں کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں اچانک غاصب صیہونی درندہ فوجی ان کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ان کو اپنے پیاروں سے دور کر دیتے ہیں۔ اس عمل کو صیہونی غاصب حکومت اسرائیل کا میڈیا لوگوں کی انٹرٹینمنٹ کے لئے پیش کرتا ہے۔ غاصب صیہونی گینگ اسرائیل کی درندہ صفت فوج جو اپنے آپ کو فوج کہتی ہے، بچوں کو قتل کرنے کی ویڈیوز اس انداز میں جاری کرتی ہے، جیسے وہ کھیل اور تفریح کا سامان ہوں۔
آج ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ بچوں کے حقوق، انسانی حقوق اور وہ تمام نعرے جو مغربی دنیا بلند کرتی ہے، وہ سب کہاں چھپ گئے ہیں؟ کیا انسانیت کا معیار صرف مخصوص قوموں کے لیے ہے۔؟ بہرحال غزہ کی موجودہ صورتحال یہی ہے۔ بھوک اور پیاس سے بچے مر رہے ہیں۔ ان کو قتل کرنے والی صرف غاصب اسرائیلی فوج ہی ذمہ دار تو نہیں ہے بلکہ یہی غاصب صیہونی فوج جب ان لوگوں کو قتل کرتی ہے، اس کے بعد جو منرل واٹر پینے کا استعمال کرتی ہے، وہ ہمارے ہی مسلمان ممالک کی حکومتوں کی جانب سے سپلائی کیا جاتا ہے۔ ایسی اور متعدد اشیاء ہیں، جو کہ مسلسل اسرائیلی فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مسلمان ممالک کی جانب سے سپلائی کی جا رہی ہے۔ یہ جو مسلمان ممالک اسرائیل کو کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء سپلائی کر رہے ہیں، ابھی تک ایک روٹی کا آٹا بھی غزہ کے مظلوموں تک نہیں بھیجا گیا ہے۔
حقیقت میں اسرائیلی غاصب فوج تو فلسطینیوں کی نسل کشی کی ذمہ دار ہے ہی، لیکن اس غاصب فوج کے ساتھ ساتھ یہ سارے مسلمان حکمران کہ جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں، اشیائے خورد و نوش اسرائیل کے لئے بھیج رہے ہیں، یہ غاصب صیہونی فوج کی طرح فلسطینیوں کی نسل کشی کے برابر کے ذمہ دار اور شریک جرم ہیں۔ آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، یعنی غزہ میں غاصب صیہونی گینگ اسرائیل کی طرف سے عام شہریوں، بالخصوص حاملہ خواتین اور ضعیف العمر افراد پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ غزہ میں حاملہ خواتین اور بزرگوں کی حالت زار دل دہلا دینے والی ہے۔ روزانہ درجنوں خاندان نیست و نابود ہو رہے ہیں۔ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، وہ انتہائی وسیع پیمانے پر ہولناک نسل کشی ہے۔
انسانی حقوق کا واویلا کرنے والی مغربی حکومتیں خاموش ہیں۔ عالمی ادارے بے بس نظر آرہے ہیں۔ اس صورتحال میں عرب اور مسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اور چشم پوشی غزہ کے عوام کو دانستہ قحط کا شکار بنانے میں شراکت دار ہے۔ مسلم دنیا کے اقوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ممالک میں ایسے خیانت کار حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری خاموشی توڑے اور قابض اسرائیل کے جرائم پر کارروائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔بصورت دیگر یہ نسل کشی ختم نہ ہو پائے گی۔ غاصب صیہونی حکومت اسرائیل اور اس کا دہشت گرد وزیراعظم نیتن یاہو ایک انسان کش درندہ ہے۔ دوسری جانب غزہ کی اس ساری صورتحال پر اقوام متحد ہ نے بھی تصدیق کی ہے اور اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار ایجنسی "انروا" کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے انتہائی دل سوز الفاظ میں کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال مکمل طور پر قابو سے باہر ہوچکی ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ غزہ میں انسانی امداد کا پورا نظام زمین بوس ہوچکا ہے اور اس وقت لاکھوں انسان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ نے واضح کیا ہے کہ یہ انسانی بحران قدرتی آفت نہیں بلکہ قابض اسرائیل کے سیاسی فیصلے کا نتیجہ ہے۔ عدنان ابو حسنہ کا کہنا تھا کہ اگر قابض اسرائیل چاہے تو روزانہ سات سو ٹرک غزہ میں داخل ہوسکتے ہیں، مگر دانستہ طور پر انسانی امداد کو روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کے کراسنگ پوائنٹس کو فی الفور کھولا جائے اور انسانی تنظیموں خصوصاً انروا کو اپنا کام کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ کم از کم جانیں تو بچائی جا سکیں۔ دوسری جانب انروا کے کمشنر جنرل فیلیپ لازارینی نے ایک المناک بیان میں کہا کہ غزہ میں قحط نے ہر گھر کی دہلیز پر دستک دے دی ہے، اب کوئی محفوظ نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسیں، صحافی اور امدادی کارکن سب کے سب شدید بھوک میں مبتلا ہیں۔ لازارینی نے کہا کہ "اب تو وہ لوگ بھی جنہیں دوسروں کی دیکھ بھال کرنی تھی، خود کسی نگہداشت کے محتاج ہوچکے ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ کئی افراد بھوک، کمزوری اور تھکن کے باعث دورانِ کام بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ کچھ صحافی ہیں، جو ظلم و جور کی رپورٹنگ کے دوران گِر پڑتے ہیں، کچھ ڈاکٹر ہیں، جو اپنی سانسیں بچاتے بچاتے دوسروں کا علاج چھوڑ دیتے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس ساری صورتحال میں مسلم دنیا کے حکمران کہاں ہیں۔؟ مسلم دنیا کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اس بات کو کہنے پر مجبور کرتی ہے کہ غزہ کے قاتلوں میں اسرائیلی غاصب فوج کے ساتھ ساتھ یہ سب حکمران بھی برابر کے شریک جرم ہیں۔