Daily Ausaf:
2025-04-25@11:58:56 GMT

جدیدترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے 2 ایئرپورٹس پر جدیدترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹ پر جدیدایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم نافذ کرنے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کیلئےمنظوری پلاننگ کمیشن دے گا۔

سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں منصوبےکو پیش کر کے منظوری لی جائے گی ۔ اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدیدایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ ہیں۔

نئے سسٹم لگانے کے لئے ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی ٹینڈرجاری کرے گی۔
مزیدپڑھیں:وزیر اعظم نے رمضان میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلیے ہدایت جاری کر دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کنٹرول سسٹم سسٹم نافذ

پڑھیں:

سپر اسٹورز اور سپر  مارکیٹوں میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی:

سندھ حکومت نے کراچی کے سپر اسٹورز اور سپرمارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور منافع کے مارجن سے متعلق بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسززاہد حسین شر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ کراچی کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں کےنمائندوں نے شرکت کی۔

ڈی جی بیورو آف سپلائی نے اجلاس کے شرکا سے ابت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنے والے تمام ادارے بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا اندراج اور تجدید کرائیں گے۔ انہوں نے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور اس حوالے سے صارف تحفظ ایکٹ پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور  دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضروری اشیا کی قیمت کنٹرول،ذخیرہ اندوزی، منافع خوری روکنےاور کراچی میں تیار کردہ اوربرانڈڈ ضروری اشیا کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیا ہے۔ کراچی میں اگلے ماہ تمام برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کردی جائیں گی۔

زاہد حسین شر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اشیا کی لاگت اور منافع کی شرح کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی جائیں گی۔ انہوں نے قیمتوں کےمناسب ضابطے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کویقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اہل کراچی کو برانڈڈ اشیا مناسب قیمتوں پردستیاب کرانے اور مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائسز پہنانے کا فیصلہ
  • سپر اسٹورز اور سپر  مارکیٹوں میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • ایم آئی ایس نہ ای حج سسٹم کھلا جاسکا، 67ہزار عازمین حج کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے ٹریفک معطل
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز
  • تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ