Jasarat News:
2025-06-17@11:40:51 GMT

بین الاقوامی نیزہ بازی چیمپئن شپ پاکستان کے نام

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

بین الاقوامی نیزہ بازی چیمپئن شپ پاکستان کے نام

لاہور: پاکستان نے 9 ملکی انٹرنیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ میں 570 پوائنٹس کے ساتھ سب کو پچھاڑ دیا جبکہ دوسری پوزیشن مصر اور تیسری پوزیشن سعودی عرب کے نام رہی۔ جبکہ بیسٹ رائڈر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی پاکستان کے آفتاب شبیر کے نام رہا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان، سعودی عرب، مصر، قطر، ساؤتھ افریقا، امریکا، ناروے، کویت اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اور پہلی بار 9 ممالک کی ٹیمیں ایک ساتھ پاکستان میں ایک ہی ایونٹ میں شریک ہوئیں۔

صدر ایکویسٹرین فیڈریشن صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ جتنی ٹیمز پاکستان آئی ہیں وہ یہاں سے مثبت پیغام لے کر جائیں گی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا آنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اور دیگر قومی اداروں کی سپورٹ سے یہ کھیل مزید ترقی کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے: عطا تارڑ

ا سلام آ باد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)       وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔
      نجی ٹی وی  دنیانیوزکے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیا، خیبر پختونخوا میں 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کا برا حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا، خیبر پختونخوا کے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بجٹ میں کوئی ایک منصوبہ بھی انقلابی منصوبہ نہیں ہے۔
عطا تارڑ کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ملک کی تاریخ میں ریکارڈ محصولات اکٹھی کیں، شوگر انڈسٹری کے ٹیکس میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹوبیکو مافیا کو شکنجہ ڈالنے کی ضرورت ہے، کراچی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ فیس لیس اسیسمنٹ نظام رائج کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ نظام کی بدولت چند گھنٹے میں کنٹینر کلیئر کر دیا جاتا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس لگایا گیا، وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے ساڑھے 34 ارب روپے سرکاری خزانے میں واپس آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے، بانی پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی، اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات وطن بھیجیں، وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف دیا گیا، تنخواہ دار طبقے کو تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ ٹیکس میں بھی رعایت دی گئی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور موقف اپنایا، ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی، مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے، دنیا خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتی ہے، فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو نہ کبھی بھلایا ہے نہ بھلائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے غزہ کے مسلمانوں پر جاری مظالم کی ہمیشہ مذمت کی، فلسطینی کاز ہمارے دلوں کے قریب ہے، پاکستان نے ہر عالمی فورم پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے آواز اٹھائی۔

اسرائیلی حملوں میں ایران کے مزید تین جوہری سائنسدان جاں بحق

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا:ویسٹ ورجینیا میں بارش اور سیلاب سے تباہی‘ 5افراد ہلاک
  • پاکستان، سعودیہ سمیت 20 ممالک کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے، نواز شریف
  • اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کیلیے عالمی جریدے فوربز کا بڑا اعزاز
  • شرح سود برقرار، ایران اسرائیل کشیدگی نے پاکستان کی معیشت پر کیا اثرات مرتب کیے؟
  • پنجاب کا مالی سال 2025-26ء کا 5335ارب کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 5اضافہ، اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، نعرے بازی
  • لاہور، یکجہتی ایران ریلی
  • لاہور میں ’’یکجہتی ایران و نابودی اسرائیلی ریلی‘‘ آج نکالی جائے گی
  • پاکستان میں بیماریاں آلودہ پانی کے باعث پھیل رہی ہیں‘ وفاقی وزیر صحت
  • آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے: عطا تارڑ