پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کامطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔
پاکستان کی درخواست پر امکان ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔
آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے قرض پر مذاکرات کرے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان مشن بھیجنے سے آگاہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا خصوصی مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں موجود رہےگا، وفد کو پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خطرات سے آگاہ کیاجائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پاکستان کو اس مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ 25 ستمبر 2024 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی تھی۔
27 ستمبر کو اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے پہلی قسط کی مد میں ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر وصول ہوگئے تھے
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے ا ئی ایم ایف ارب ڈالر کے لیے
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 423,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد363,393 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,122 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا