بلوچستان، دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ترمیمی بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی مسودہ پیش کیا۔ جسکے تحت دہشتگردی کے شکار شہریوں کی امداد و بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سے متاثر ہونے والے شہریوں کی امداد اور بحالی کے لئے صوبائی اسمبلی میں ترمیمی مسودہ قانون نمبر 12 مصدرہ 2025 پیش کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی مسودہ پیش کیا۔ جس کے تحت دہشت گردی کے شکار شہریوں کی امداد و بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مذکورہ ترمیمی مسودہ قانون 2025 کو ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی امداد
پڑھیں:
کینیڈا کا فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ
کینیڈا نے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت میں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان منصفانہ امن کے قیام کے لیے ہر فورم پر فعال کردار ادا کرے گا۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جو فلسطین کے دو ریاستی حل پر غور کے لیے منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرے۔
مارک کارنے نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کو روکنے کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل خوراک سے محروم فلسطینی بچوں کے لیے کینیڈا کی جانب سے بھیجی گئی امداد کو روک رہا ہے، جو ایک انسانی المیہ ہے۔
ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے پر قبضے کی متنازع قرارداد منظور کر لی ہے، جس پر اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
اسی دوران تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت سے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔