اسحاق ڈار کا شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، راہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، انہوں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہنماؤں نے
پڑھیں:
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے عید کی خوشی کے اس موقع پر ایرانی صدر کے ساتھ ساتھ ایران کے برادر عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
تہران کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں حالیہ پاک بھارت بحران کے ساتھ ساتھ غزہ کی تشویشناک صورتحال بھی شامل ہے۔
حویلی کی دیوار توڑ کر قربانی کا سنڈا چوری کرنے والے گرفتار
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر پیزشکیان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔