رانا ثناء اللہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، رانا احسان افضل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور:
رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ 2جج صاحبان کے خلاف ریفرنس لانا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہے، رانا ثنا اللہ نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، بہر حال بات یہ ہے کہ ہم نہیں سمجھتے عدلیہ کے اندر کوئی بہت بڑی تقسیم ہے یا بڑھ رہی ہے.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ججز اگر خطوط لکھ رہے ہیں تو یہ ان کی فرسٹریشن کا بھی اظہار ہے.
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سربراہ کی وزیراعظم سے دبئی میں ملاقات ہوئی انھوں نے بڑی تعریف کی.
رہنما تحریک انصاف شاہد خٹک نے کہا کہ میڈیا کا زیادہ انٹرسٹ یہ ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات پر زیادہ ڈسکس کرتا ہے اور کور ایشوز پر ان کا فوکس کم ہوتا ہے، جوڈیشری میں بات کہاں سے شروع ہوئی؟ مسئلہ تب پڑاجب سپریم کورٹ نے 90 دن کے اندر آپ انتخابات کرائیں جب پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں، آئین اور قانون یہ کہتا تھا کہ آپ نے نوے دن کے اندر انتخابات کرانے ہیں لیکن وہ انتخابات نہیں ہوئے.
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے26ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کی اور جس طریقے سے یہ منظور ہوئی وہ آپ کو پتہ ہے.
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ایشو یہ نہیں ہے کہ خواجہ آصف یا رانا ثنا اللہ کیا کہہ رہے ہیں یہ تو ان کی کابینہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ اگر انھوں نے یہ جنگ براہ راست کھولنی ہے، ان ڈائریکٹ جنگ تو بڑے عرصے سے مسلم لیگ(ن) اور ججز کی کھلم کھلا چل رہی ہے، چاہے یہ اقتدارمیں نہیں تھے یا اقتدار میں آئے ہیں تب بھی.
پہلے یہ سہولت کاری مخصوص ججز، مخصوص بینچز ، کورٹ پیکنگ پہلے ایک اور پارٹی کو ایویلیبل تھی اب وہی پارٹی یعنی پی ٹی آئی الزام لگا رہی ہے کہ گورنمنٹ کے لیے اور اسٹیٹ کے لیے کورٹ پیکنگ ہو رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہی ہے
پڑھیں:
عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نہ کبھی اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کی زبان کٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے گمشدگی سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کا یہ مؤقف درست نہیں کہ انہیں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران ریاض اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کے ’مہمان‘ کے طور پر مقیم تھے، تاہم بعد میں یہ تاثر دیا گیا کہ انہیں اٹھایا گیا اور ان کی زبان میں لقنت پیدا ہو گئی۔
عمران ریاض کو نا کبھی اٹھایا گیا نا کبھی اس کی زبان کاٹی گئی۔ فیملی سمیت کسی خاص کا مہمان رہا۔ موٹر سائیکل سے چکوال میں اربوں کی جائداد کا مالک کیسے بنا۔ شیر افضل مروت۔ pic.twitter.com/qh4eigEVtv
— Adam (@DaniyalMyName) October 30, 2025
رکنِ قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران ریاض خان واقعی زبان کٹنے کے دعوے میں سچے ہیں تو انہوں نے کبھی اپنی زبان دکھائی کیوں نہیں؟ اور نہ ہی انہوں نے کسی ڈاکٹر کی رپورٹ پیش کی جس سے ان کے علاج کی تصدیق ہو سکے۔
شیر افضل مروت نے مزید الزام عائد کیا کہ عمران ریاض خان نے چکوال میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں بنائی ہیں جو جھوٹ بول کر بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض حال ہی میں حج پر بھی گئے تھے، حکومت سے سوال ہے کہ انہوں نے ان کا پاسپورٹ اب تک بلاک کیوں نہیں کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران ریاض خان