ناظم آباد ٹاؤن میں پیٹرول،ڈیزل،ودیگراشیاکی سپلائی معائدوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ناظم آبادٹاؤن کے چیئرمین سید محمد مظفر کونسل کی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چیئرمین نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اطہر سعید خان، ڈائریکٹر ٹیکسز آصف بیگ، ڈائریکٹر پارکس محمد آصف، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، یو سی چیئرمینز و وائس چیئرمینز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔ اجلاس میں مختلف قراردادوں پر غور کیا گیا اور درج ذیل منظوری دی گئی جس کے مطابق مالی سال 2024-2025 کے پہلے نظرثانی تخمینہ میں رد و بدل‘ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور PSO کے درمیان پیٹرول، ڈیزل، اور چکنائی کی سپلائی معاہدے کی توسیع‘ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کو 12 ماہ کے لیے عارضی قانونی مشیر مقرر کرنے کی منظوری‘ ٹیکس کنسلٹنٹ (انکم ٹیکس) کی تقرری میں توسیع‘ اسٹرم فائبر انٹرنیٹ کی تنصیب کی منظوری‘تجارتی لائسنس فیس اور ٹیکس میں ترمیم کی منظوری‘ تمام قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔