پریم یونین کا اولڈ ڈیزل شیڈ اسٹاف کی پروموشن پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی طرف سے اولڈ ڈیزل شیڈ میں سٹاف کی پروموشن کے سلسلہ میں اظہارتشکر کے پروگرام میں ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل،صدرپریم یونین شیخ محمدانور، چیف آرگنائزرخالد محمودچودھری،ڈپٹی ڈی ایس محمدوقاص،ڈی ایم ای فہدمسعودجنجوعہ،اے ایم ای عثمان یحییٰ خٹک،ڈی ایم او ڈاکٹر صائمہ،ڈی پی او ذیشان زیدی،فصاحت اللہ بیگ،ڈویژنل صدر فیاض شہزاد،محمدناصرخان،خضرحیات بیگ،حاجی عبدالعزیز،محمدارشادودیگر نے شرکت کی۔مہمانوں کا جنید خرم ،طاہر گجر،اسعدنقوی،شیخ ذیشان،محمدعامر و دیگر کی قیادت میں سیکڑوں شیڈ مزدوروں نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔اس موقع پر ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے امیدظاہرکی ریلوے ملازمین ریلوے کی بہتری اور ترقی کیلئے پوری تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔ شیخ محمدانور نے سٹاف کی پروموشنزپر ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل اور ان کی ٹیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا وہ آئندہ بھی مزدوروں کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات اداکرتے ہوئے خالدمحمودچودھری نے کہاکہ ریلوے کاہر مزدوراور افسرتمام علاقائی، لسانی ، سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہوکرصرف اور صرف پاکستان ریلوے کی بہتری اور اس کے ٹرین آپریشن کوبہتر سے بہتراور معمول پر رکھنے کیلئے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے اور یہی ان کی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایس
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کرنے والے 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے 33 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ، جو رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی ۔
ایف آئی اے کی مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب سے حراست میں لیا، جنہیں باقاعدہ گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔