سہ ملکی سیریز، پاکستان جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا۔مہمان ٹیم کے کپتان کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ان کے علاو میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 57 کے مجموعی اسکور پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے سعود شکیل بھی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 91 تھا جس کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور دونوں نے سنچریاں بنا کر ٹیم کو فتح دلوادی۔سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے ایک اور ویان ملڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
افغانستان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےپاگیا ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر2021 کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔