آج بروز جمعرات13فروری2025 موسم کی صورتحال جانیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوااورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: بالاکوٹ ، مالم جبہ،کالام03،پٹن، چترال01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ)اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09،گوپس منفی 05، کوئٹہ ، ہنزہ ، استور، پاراچنارمنفی 03، مالم جبہ، قلات، اسکردو اور کالام میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں موسم سرد اور خشک علاقوں میں
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کا حافظ آباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حافظ آباد میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ سیلاب زدگان سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے ‘انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینکڑوں سیلاب متاثرین میں ایک ماہ کا راشن بھی تقسیم کیا۔وزیراعلیٰ کی کوآرڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ،کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،اراکین صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی،عون انتصار بھٹی بھی انکے ساتھ تھے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر حکومت پنجاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی انکے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائیگا،سینئر صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال،ریسکیو 1122، لائیوسٹاک،میڈیکل،میونسپل کمیٹیوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔