سپریم کورٹ:نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ کر دی گئی۔نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعہ کو ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں چھ مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی ، حلف برداری تقریب ججز کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ذرائع وزارت قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدرمملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں 6نئے ججز کے تقرر کی منظوری دے دی تھی،صدرمملکت نے سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کے تقرر کی منظوری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ،وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ججوں کی تعیناتی کی ایڈوائس صدر کو بھیجی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ججز کے
پڑھیں:
کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ گورنر ہائوس سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان اختیارات اور رسائی کے تنازع نے بالآخر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔
موجودہ گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ چیلنج کر دیا ہے جس میں عدالت نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہائوس کی مکمل رسائی دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے مطابق، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ اس مقدمے کی پیر 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے حالیہ فیصلے میں قرار دیا تھا کہ قائم مقام گورنر کو آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے گورنر ہاو ¿س کے تمام حصوں تک بلا تعطل رسائی ہونی چاہیے۔
تاہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیارات اور انتظامی دائرہ کار سے تجاوز کے مترادف ہے، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
سیاسی و قانونی حلقوں کی نظر اب سپریم کورٹ کی سماعت پر مرکوز ہے، جو اس اختیاراتی تنازع کے مستقبل کا تعین کرے گی۔