Daily Ausaf:
2025-04-26@02:37:38 GMT

26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

امریکہ(نیوز ڈیسک)معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر سے دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کے شوہر کیڈن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ انداز میں لکھا کہ ’اب ان کی اہلیہ تکلیف میں نہیں ہے۔

‘بیلی ہچنز کے شوہر نے مزید لکھا کہ ’میرے لئے خبر دینا انتہائی تکلیف دہ ہے کہ میری اہلیہ گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئی وہ گزشتہ 2 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھی اور اب مزید اذیت سے دوچار نہیں ہوگی۔‘غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلی ہچنز 2023 میں بتایا تھا کہ وہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹاک ٹاکر کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔

حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن اور ٹی وی ڈراموں سے شوبز میں قدم رکھنے والی اداکارہ مرنال ٹھاکر ایک ساتھ ہدایتکار اٹلی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوںگے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ بلاک بسٹر ’پشپا 2‘ن کی کامیابی کے بعد، الو ارجن اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، جس کی ہدایتکاری معروف فلم ساز اٹلی کریں گے جنہوں نے شاہ رُخ خان کی فلم جوان کی ہدایتکاری کی تھی۔

پشپا اسٹار الو ارجن کی اس فلم کا 8 اپریل 2025 کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ مرنال ٹھاکر کو اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے، جبکہ دو اور بالی ووڈ اداکاراؤں پر بھی دیگر کرداروں کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔

مرنال ٹھاکر اس فلم میں الو ارجن کے ساتھ رومانوی کردار ادا کریں گی۔ فلم کو ایک وی ایف ایکس سے بھرپور ایکشن فلم کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جو ایک (parallel universe) پر مبنی ہوگی۔ الو ارجن اس فلم میں ممکنہ طور پر ڈبل رول ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ اس فلم کیلئے مرنال کے ساتھ ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جھانوی کپور کے نام بھی زیر غور ہیں۔ جھانوی کپور کے جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، جبکہ دیپیکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ 

 

 

متعلقہ مضامین

  • ’ڈاکٹر چکر لگوا رہے تھے، چیٹ جی پی ٹی نے مرض کی تشخیص کر کے زندگی بچا لی
  • مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟
  • اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے
  • راولپنڈی میں 4 سالہ بچہ والد کی پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق