صوابی میں باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں باپ نے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ صبح سویرے صوابی کے علاقے یارحسین سڑہ چینہ میں پیش آیا جہاں سیف الاسلام نامی شخص نے پہلے اپنے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا اور پھر خودکشی کرلی۔
قتل کیے جانے والوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل
مارے جانے والوں میں 12سالہ ضیاء، 10سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء اور دو سالہ بچی شامل ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام ٹیلر ماسٹر تھا اور اس کی بیوی گھریلو جھگڑوں پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں، بظاہر واقعہ قتل اور خودکشی کا لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل
پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں نون لیگ کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے شہر یار اور کئی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نوابزادہ محسن علی خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امید ہے آپ خیبر پختونخوا میں نون لیگ کی پالیسیوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط بڑھانے کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور وہاں امن و امان کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔