پنجاب میں اقلیتی کارڈز کی تقسیم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پنجاب میں اقلیتی برادری میں مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہوگیا۔
لاہور میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اقلیتی کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی برادری میں کارڈز تقسیم کیے۔ کارڈز بائیومیٹرک کی ویریفکیشن کے بعد تقسیم کیے گئے۔ اقلیتی برادری کو ماہانہ 10 ہزار 5 سو روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
ڈی سی لاہور نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتی برادری کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مائنورٹی کارڈز کے تحت اقلیتی برادری کو بھی باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نادار اور مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقلیتی برادری
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈ رکے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ ‘چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل ودیگر کے ہمراہ یوسی3لانڈھی کی جانب سے میٹرک میںنمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی طالبات میںلیپ ٹاپ تقسیم کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-24