پی آئی اے کی برطانیہ براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔
برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی کے بعد برطانیہ میں بھی پروازوں کی بحالی کا یقین ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اجازت ملنے پرلندن، مانچسٹراوربرمنگھم کے لیے فوری پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم چند روز قبل برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لے کر واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدہ: پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کو تاریخی پیشرفت قرار دیدیا
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی مکمل توثیق کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 27 جون کو جاری کردہ فیصلے میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسے معاملے پر مکمل اختیار حاصل ہے اور وہ ان تنازعات کو بروقت، منصفانہ اور مؤثر انداز میں نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارت کے اُس یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کے تناظر میں آیا ہے جس میں اُس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان نے اس اقدام کو پہلے ہی بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ثالثی عدالت کا فیصلہ واضح کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک مؤثر، قابلِ عمل اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معاہدہ ہے، جسے بھارت کسی صورت یک طرفہ طور پر ختم یا معطل نہیں کرسکتا۔
دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر معاہدے کے تحت معمول کا تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض دیانت داری کے ساتھ ادا کرے۔
Post Views: 2