افغان وزارت شہری ترقی کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ، افراتفری مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کابل(اوصاف نیوز)وزارت شہری ترقی اور ہاوسنگ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ہوگیا ۔دھماکے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے دھماکہ ہوگیا ۔ تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محفوظ انٹرنیٹ کا عالمی دن: آن لائن گیمنگ کے شوقین نوجوان سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔