خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بیوی کی ناراضی پر دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی، متوفی پیشے کے اعتبار سے درزی تھا جس کی بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کے علاقے یارحسین میں بیوی کی ناراضی سے دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کر لی، جاں بحق بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، پولیس کے مطابق لاشوں کو یار حسین صوابی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یار حسین تھانے کے ایس ایچ او عبدالولی نے بتایا کہ اس غیر انسانی حرکت میں ملوث شخص پیشے کے لحاظ سے درزی تھا جس کی بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی۔

ایس ایچ او کے مطابق جرگے کے ایک رکن اول شیر خان نے بتایا کہ بیوی کی ناراضی واقعے کی وجہ بنی ہے جو شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی اور کئی جرگہ ممبران کی درخواستوں کے باوجود گھر واپس آنے کے لیے تیار نہیں تھی۔

اول شیر خان نے مزید بتایا کہ متوفی نے 2 روز قبل صلح کی تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد اپنی 2 سالہ بیٹی کو اپنے رشتہ دار کے ذریعے بیوی کے پاس بھجوایا تھالیکن بیوی نے بچی کو واپس بھجوادیا جس کے نتیجے میں مایوسی کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیوی کی ناراضی بچوں کو

پڑھیں:

لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس

لاہور:(نمائندہ خصوصی)گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • پنوعاقل: خودکشی کرنے والی خاتون کو نیوی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے بچالیا
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ
  • لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
  • جہلم ویلی، امتحانی نتائج میں فیل ہونے پر طالب علم کی خودکشی
  • پاکستان میں ذہنی امراض بڑھ گئے، گزشتہ سال 1 ہزار افراد نے خودکشی کرلی