راولپنڈی:

گھریلو ملازمہ  کو چاکلیٹ کھانے پر تشدد کرکے قتل کرنے والے میاں بیوی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:راولپنڈی: تشدد سےکم عمر ملازمہ کی موت، ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی ’پلانٹڈ‘ نکلی 

معصوم بچی  پر تشدد اور قتل کیس میں سول جج عمران قریشی نے ملزمان میاں بیوی  کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے شریک ملزمہ روبینہ نوید کو بھی 27 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

عدالت نے شوہر راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا راشد کو اتوار تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس حوالے کیا ۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی

قبل ازیں تھانہ بنی پولیس نے تینوں ملزمان کو سخت پہرے میں عدالت پیش کیا تھا۔ ملزمان نے گھریلو ملازمہ اقرا کو صرف بیٹی کی چاکلیٹ کھانے پر تشدد کر کے قتل کردیا تھا۔ دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے آلہ قتل برآمد کیا جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر کو گھریلو تشدد کے جرم میں سزا سنا دی گئی
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار