پاکستان اور ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان نے آج مختلف شعبوں میں معاہدے کیے، دونوں ملکوں کے درمیان 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی، رجب طیب اردوان مسلم امہ کی آواز ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی، آج کا ترکیہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تبدیل ہوچکا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کیلئے سہولتیں دی جائیں گی، ترک صدر نے ہمیشہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کہ ترک
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔