ایران قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی تقریب، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، اعلیٰ حکام، متعدد سیاسی شخصیات، شیعہ اور سنی علماء کرام، کاروباری، تاجر و صنعتکار برادری، بشمول فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس، کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور اراکین سمیت سماجی اور میڈیا کے ساتھ وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
ایران میں حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے پُروقار تقریب کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں منعقد ہوئی، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، اعلیٰ حکام، متعدد سیاسی شخصیات، شیعہ اور سنی علماء کرام، کاروباری، تاجر و صنعتکار برادری، بشمول فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس، کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور اراکین سمیت سماجی اور میڈیا کے ساتھ وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں چین، روس، قطر، عمان، انڈونیشیا، افغانستان، سری لنکا، ملائشیا کے قونصل جنرلز اور کراچی میں مقیم ایرانی شہریوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی اور انکے وفد کے دیگر ارکان کے علاوہ ایران کے دفاعی اتاشی کرنل محمد محسن شهابی بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور پھر پاکستان اور ایران کے قومی ترانوں کی دھنیں بجا کر کیا گیا۔ تقریب کے دوران ایرانی دستکاریوں کی نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں ہاتھ سے بُنے ایرانی قالینوں اور فن کے شاہکاروں کو پیش کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں ایرانی قونصل خانے کی طرف سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6