کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی بہتری سے متعلق مشترکہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، محرم الحرام کی تیاریاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا مشترکہ فیلڈ وزٹ

کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچولی کی معروف امام بارگاہ خیرالعمل اور الحسن امام بارگاہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جہاں عزادار تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے میں میونسپل کمشنر کے ایم سی افضال زیدی، تنظیم عزاداران کے سربراہ ایس ایم نقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے سیکیورٹی پر مامور افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہوں میں نصب کی گئی سبیلوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے اعلی معیار برقرار رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے منتظمین سے ملاقات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ، ضلعی سطح پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کے احترام اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے لوٹ مار کا نیا طریقہ نکال لیا، فاروق ستار
  • سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، فاروق ستار
  • سندھ حکومت نے نمبر پلیٹ کے نام پر کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، فاروق ستار
  • وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے آج روانہ ہوں گے
  • سی بی ڈی پنجاب کا پیدل چلنے والوں کےلئے بڑا اقدام
  • سندھ میں 93 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں، وزیراعلیٰ کا وزیر تعلیم کو خراج تحسین
  • حیدرآباد ،ڈی سی کی زیر صدارت بارش کے حوالے سے آگاہی
  • محرم الحرام، فیک نیوز کی مانیٹرنگ کیلئے نیا سسٹم نافذ، خصوصی کنٹرول روم قائم
  • کراچی، محرم الحرام کی تیاریاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا مشترکہ فیلڈ وزٹ
  • سندھ بینک کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلیے پی ٹی سی ایل سے اشتراک