Jasarat News:
2025-04-25@09:39:07 GMT

فرانس : بار میں دھماکے سے 12 افراد زخمی‘2کی حالت تشویشناک

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے شہر گرینوبل میں بار میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا گرینوبل کے ولیج اولمپک محلے میں واقع بار میں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قلات، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

ویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں عبداللہ، گل بانو بنت خیر محمد، بی بی حسینہ اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں علی جان، محمد حیات، میر گل، عزت خان، محمد اسلم شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں: بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی
  • کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی
  • قلات، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
  • قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی