آج بروز جمعۃ المبارک14فروری پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور گردونواح میں موسم سرداور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ صبح کے وقت دھندہوگی۔
جمعرات کے روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26.2 اورکم سے کم 10.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب 71فیصد اور شام پانچ بجے37فیصدتھا۔آج جمعہ کے روز طلو ع آفتاب صبح چھ بجکر54منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر03منٹ پر ہوگا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
فائل فوٹوسندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔