واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میںٹیسلا سے 40کروڑ ڈالرکی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ زیر غور ہے۔ خبر رساں ادارے ڈراپ سائٹ نے سرکاری دستاویزات جاری کرتے ہوئے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ٹیسلا یقینی طور پر سب سے بڑا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ اس سے قبل ایلون مسک نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ حکومتی فنڈز کے استعمال میں مکمل غیر جانبداری برقرار رکھیں گے اور مفادات کے ٹکراؤ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

امید ہے کشمیر کا مسلہ بھی صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے دوران حل ہو جائے گا. امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ بین الاقوامی سطح پر دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں اسی لیے امید ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرسکیں گے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے یہ بات سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوال و جواب سے سیشن کے دوران کہی.

ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد صدر ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کی تو اس میں کس قسم کی پیش رفت متوقع ہے؟.

(جاری ہے)

اس پر ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ صدر کے ارادوں یا منصوبوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں لیکن جو بات وہ جانتی ہیں وہ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں وہ بین الاقوامی سطح پر دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے ہوتا ہے اس لیے یہ کسی کے لیے حیرانی کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو سنبھالنا چاہیں گے.

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نہ صرف بظاہر بلکہ حقیقتاً وہ واحد شخصیت ہیں جو ان لوگوں کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں گیا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے بات چیت کریں گے ٹیمی بروس نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ ان کے ذہن میں کیا ہے آپ وائٹ ہاﺅس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ان کے پاس اس بارے میں کہنے کے لیے بہت کچھ ہوگا لیکن یہ ایک امید بھرا وقت ہے انہوں نے کہاکہ ہر دن کچھ نیا لاتا ہے میں امید کرتی ہوں کہ شاید یہ مسئلہ بھی صدر کی مدت صدارت کے دوران حل ہو جائے.                                                   

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پاک بھارت بیچ  مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ
  • صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو حل کرسکیں گے ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
  • امید ہے کشمیر کا مسلہ بھی صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے دوران حل ہو جائے گا. امریکی محکمہ خارجہ
  • ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے‘ امریکی محکمہ خارجہ پرامید
  • صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرسکتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
  • صدر ٹرمپ تنازعہ کشمیر حل کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
  • صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
  • ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے: امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کر دی
  • صدر ٹرمپ کشمیر کا تنازع حل کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
  • پاکستان اور چین کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ: پاکستان کتنے ’خاموش قاتل‘ جے-35 اسٹیلتھ طیارے خریدے گا