چین-برطانیہ رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سے تعلقات کی بہتری کے عمل کا آغاز کیا گیا، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
چین-برطانیہ رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سے تعلقات کی بہتری کے عمل کا آغاز کیا گیا، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم برطانیہ کے درمیان گزشتہ سال کے آخر میں کامیاب ملاقات سے چین-برطانیہ تعلقات کی بہتری اور ترقی کے عمل کا آغاز کیا گیا ۔
چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور بہتری کے رجحان کو مستحکم کرنے، بنیادی تنصیبات ، اقتصادی اور تجارتی سرمایہ کاری اور صاف توانائی جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا جا سکے۔
اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان واضح اور تعمیری بات چیت کے انعقاد کے منتظر ہیں تاکہ برطانیہ- چین تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وانگ ای نے برطانوی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر پاول سے بھی ملاقات کی اور برطانوی سیکریٹری خارجہ لامی کے ساتھ 10ویں چین-برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے حاصل کیا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے، برطانیہ کے توانائی کے تحفظ کے وزیر چین کا دورہ کریں گے اور چین-برطانیہ انرجی ڈائیلاگ کا انعقاد ہو گا۔
دوسرا ، برطانوی وزیر برائے امورسائنس، اختراع اور ٹیکنالوجی چین کا دورہ کریں گے اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی تعاون پر چین-برطانیہ مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا ۔ تیسرا، برطانوی وزیر تعلیم چین کا دورہ کریں گے اور چینی اور برطانوی وزرائے تعلیم کے درمیان مشاورت ہو گی۔ چوتھا، چین-برطانیہ مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیٹی، صحت، صنعتی تعاون اور دیگر ادارہ جاتی مکالموں کی تیاریوں کو تیز کیا جائے گا۔ پانچویں، مالیاتی خدمات، صاف توانائی، اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔ چھٹا، گلوبل گورننس، ترقیاتی شراکت داری، موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل، اور سائبر سیکیورٹی میں تعاون کو گہرا کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین برطانیہ تعلقات کی
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیرِ اعظم کو بتائیں گے،ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ