افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب میں چیئرمین پی سی بی کی جانب سے دیا جانے والا سرپرائز سامنے اگیا۔
ذرائع کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔
پاک فضائیہ کے شیردل جانباز افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے آسمان میں قوس و قزاع کے رنگ بکھیریں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، کتنی ملے گی؟
اس سلسلے میں آج کو طیاروں کی بھرپور ریہرسل جاری رہیں گی تاکہ ایونٹ کے آغاز پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ سابق کپتان کی ٹاپ 4 ٹیموں نے مداحوں کو چونکا دیا
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پکڑی گئی منشیات اور شراب کی بھاری تلف کر دی گئی
اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، جناب مکیش کمار چاؤلہ تھے۔
ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اینٹی نار کو ٹکس فورس سندھ بریگیڈیئر عمر فاروق نے ابتدائی کلمات میں حاضرین کو خوش آمدید کہا اور اینٹی نار کوٹکس فورس کی کوششوں اور کار کردگی پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، محسن نقوی
اس سال اے این ایف سندھ کی کاوشوں سے 4.27 میٹرک ٹن منشیات اور 575.162 لیٹر شراب تلف کی گئی ہیں۔ تلف شدہ منشیات میں ہیروئن، چرس، آئیس ، کوکین ، ایکسٹیسی گولیاں اور دیگر پریکرسر کیمیکلز شامل ہیں۔
ہر سال منشیات تلف کرنے کی اس تقریب کا مقصد عوام کے ساتھ مل کر منشیات کے استعمال اور پھیلاؤ سے بچنے کا اعادہ کرنا ہے۔ سول سوسائٹی کے اراکین حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر منشیا ت کے خلاف اس جہاد میں حصہ لیں تو جلد اس خطرے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول جناب مکیش کمار چاؤلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این ایف سندھ کی کارکردگی کو خصوصاََ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو عموماً سراہا۔
اپنے خطاب میں تمام صوبائی اور وفاقی اداروں کو ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر منشیات کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا، کروڑوں زندگیاں داؤ پر، امریکی انٹیلیجنس رپورٹ
انہوں نے کہا کہ جلائے جانے والی منشیات اندرونِ ملک استعمال ہونا تھی یاپھر بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جس کو اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر پکڑا ہے۔
تقریب کے آخر میں منشیات کے خلاف جنگ میں اے این ایف کے شانہ بہ شانہ کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید، ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں سینیئر سول و ملٹری افسران، اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں، سماجی و شوبز شخصیات، یونیورسٹیز، کالجز کے سربراہان، سپورٹس شخصیات، طلباء وطالبات اور این جی اوز کے نمائندوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے این ایف شراب مشیات منشیات نذر آتش