رنویر الہ آبادیہ کو کام ملنا بند ہوگیا؟ رونے کی وائرل ویڈیو کا سچ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔
وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔
ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے برا لگ رہا ہے کیونکہ سارا کام بند ہوگیا ہے۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔ میں نے پوری ٹیم کو اس طرح بے نقاب کردیا۔ میری وجہ سے سارا کام بند ہوگیا ہے۔‘‘
ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
اگرچہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو رنویر کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھ رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔
رنویر نے یہ ویڈیو تین سال پہلے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد شیئر کی تھی۔ آٹھ منٹ کی اس ویڈیو کا آغاز رنویر کے کورونا ٹیسٹ سے ہوتا ہے، جس کے بعد وہ کہتے ہیں، ’’ہائے دوستو، میں نے ابھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا ہے اور نتیجہ مثبت آیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ رنویر الہ آبادیہ نے سمے رائنا کے شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ پر والدین کے بارے میں ایک نازیبا مذاق کیا تھا، جسے بہت سے لوگوں نے ’’غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی‘‘ قرار دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہندوستانی حکومت کی ہدایت پر یوٹیوب انڈیا نے اس ایپی سوڈ کو ہٹادیا تھا۔
بعد ازاں رنویر الہ آبادیہ نے پیر کو ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔ کی اور معافی مانگی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’’میرا تبصرہ نہ صرف نامناسب تھا، بلکہ یہ مزاحیہ بھی نہیں تھا۔ مزاح میرا میدان نہیں ہے۔ میں صرف معافی مانگنے کےلیے یہاں ہوں۔ بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ کیا میں اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کرنا چاہتا ہوں، اور ظاہر ہے کہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے کوئی جواز یا وجہ نہیں دوں گا۔‘‘
رنویر کی معافی مانگنے کی یہ ویڈیو تو حالیہ تھی لیکن کام نہ ملنے پر رونے والی ویڈیو کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جسے غلط معلومات کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یہ ویڈیو رہے ہیں کے بعد
پڑھیں:
حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔
دریائے چناب کے حالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی ہے ، ریسکیو ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔