Islam Times:
2026-07-24@15:17:23 GMT

رہبر معظم کی مسجد جمکران میں نماز کی نایاب ویڈیو

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

عید ولادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قسم میں امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں رہبر انقلاب اسلامی کی ویڈیو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔  متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت 15 شعبان کی مناسبت سے ایران سمیت پوری دنیا میں جشن اور عبادات کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ انقلاب اسلامی ایران امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا زمینہ ساز ہے، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں، امام مہدی علیہ السلام کے وجود پرنور سے فیض حاصل کرتے ہوئے اس انفجار نور کی کرنیں پوری دنیا کو منور کر رہی ہیں،غاصب اسرائیل کے خلاف امریکہ اور یورپ میں طلبہ کی تحریکیں اس واضح مثال ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قسم میں امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں رہبر انقلاب اسلامی کی ویڈیو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام مہدی علیہ السلام انقلاب اسلامی

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ

اسرائیلی قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج کیمپ میں ایک مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا ہے۔

صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بوریج پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں بلاک 9 میں مسجد النور اور اس کے آس پاس کے علاقے کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔

غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے کے کچھ حصوں کے لیے بھی انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جو کہ کئی دنوں سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، نیز شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مسلسل اسرائیلی بمباری نے خطے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کو جنم دیا ہے جبکہ رہائشیوں کو متاثرہ علاقوں سے انخلا پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار