تجارتی خسارہ 5 سال میں کہاں پہنچ گیا، رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ملکی تجارتی خسارہ پانچ سال میں کہاں پہنچ گیا، اس حوالے سے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے پچھلے 5 سال کے تجارتی خسارے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ۔
دستاویز کے مطابق 2020ء میں تجارتی خسارہ 23 اشاریہ 16 ارب ڈالر رہا جب کہ 2021ء میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 31 اشاریہ 8 ارب ڈالر ہو گیا۔
اسی طرح 2022ء میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 48 اشاریہ 35 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور اس کے بعد 2023ء میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 27 اشاریہ 47 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچا۔
گزشتہ برس (2024ء میں) تجارتی خسارہ مزید کم ہو کر 24 اشاریہ 11 ارب ڈالر پر آ گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں تجارتی خسارہ ارب ڈالر
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
اسلام آباد:ملک کی آئی ٹی برآمدات گزشتہ تین ماہ میں 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو کہ پچھلے سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہیں۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ( جولائی تا اگست) میں آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران 584 ملین ڈالر تھیں جبکہ اس میں 18.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی شعبے کو بروقت سہولیات کی فراہمی اور انٹرپرینیورز کی پالیسیوں سے مستفید ہونے کے باعث یہ غیر معمولی اضافہ ممکن ہوا ہے۔