صوبائی دارالحکومت میں لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہالی روڈ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا،جہاں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کے اہلکار ابوبکر محمد نے  بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔

بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
  • الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
  • نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق