لاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
چیف جسٹس پاکستان کے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے 28 فروری کو طلب کردہ اجلاس میں پنجاب کے 8 سیشن ججز میں سے 4 ججز کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں پنجاب کے 8 سیشن ججز میں سے 4 ججز کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا جائے گا۔ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ کا نام ہائیکورٹ کے لیے تجویز، سیشن جج محمد اکمل خان اور تجویز احمد شیخ کا نام لاہور ہائیکورٹ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح سیشن جج جزیلہ اسلم اور طارق محمود باجوہ کا نام لاہور ہائیکورٹ، سیشن جج شاہد سعید اور عبہر گل خان کا نام لاہور ہائیکورٹ کے لیے تجویز ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 8 سیشن ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ جوڈیشل کمیشن کے لیے کا نام
پڑھیں:
’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔