Express News:
2025-07-26@02:24:32 GMT

احوال ایک تقریب یک جہتی کا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

یہ تو آپ کو بھی معلوم ہوا ہوگا کہ پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر نہایت ہی جوش و خروش سے منایا گیا بلکہ آپ نے بھی پورے جوش وخروش سے منایا ہوگا۔  سرکاری محکموں اور اداروں نے بھی نہایت ہی جوش وخروش سے منایا ہوگا اور سیاسی پارٹیوں نے تو سب سے زیادہ جوش وخروش سے منایا ہوگا کیونکہ پاکستانی’’ایام‘‘ کو ہمیشہ جوش و خروش سے مناتے ہیں بلکہ مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں اور یوم یک جہتی کشمیر میں ہمارا سالہا سال سے تجربہ بھی ہوچکا ہے کیونکہ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ کچھ چندے کا جوش و خروش بھی ہوتا ہے اور دکانداری کا بھی ۔

آپ نے دیکھا ہوگا کہ جہاں کوئی شادی ہوتی ہے یا جلسہ یا کوئی بھی اجتماع ہوتا ہے تو مختلف لوگ مختلف چیزوں کے ٹھیلے بھی لاکر سجا دیتے ہیں۔لیکن ہم نہ یہاں دھندوں کی بات کریں گے نہ یک جہتی کی اور نہ جوش و خروش کی بلکہ ایک یوم یک جہتی کی تقریب کا چشم دید حال سنائیں گے۔علامہ بریانی عرف برڈ فلو کو تو آپ جانتے ہیں کہ ان کے اندر جوش و خروش کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے چنانچہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ہمیشہ یوم یک جہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش سے مناتے ہیں چنانچہ اس بار بھی انھوں نے یوم یک جہتی کشمیر پورے جوش و خروش سے منایا۔تقریب اس مقام پر تھی جو انھوں نے تعلیمی کمپلیکس کو وسعت دینے کے لیے پکڑی ہوئی ہے۔وہاں چاروں اطراف قناتیں سجا کر ایک وسیع و عریض پنڈال بناگیا تھا۔جس میں سبز کپڑے سے ملبوس بے شمار کرسیاں ڈالی گئی تھیں۔

سامنے اسٹیج ذرا اونچائی پر بناتھا۔جہاں زبردست قسم کی سجاوٹ اور بناوٹ کی گئی تھی پھریرے تو سارے پنڈال میں پھیلے تھے لیکن اسٹیج پر سبز رنگ کے بہت سارے بڑے بڑے پھریرے بھی لگائے گئے تھے، تقریب کی ابتدا حسب معمول حسب عادت حسب روایت تلاوت سے ہوئی کہ آگے ہونے والا سب کچھ باثواب ہوجائے۔پھر علامہ نے ایک لمبی تقریر کی جس میں کشمیریوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ تم لگے رہو منابھائی ہم تمہارے ساتھ ہیں اور تمہارے لیے ہم خون کا آخری قطرہ بہادیں گے۔ اس کے بعد کشمیریوں کے لیے دل کھول کر چندے کی اپیل کی گئی جس کے ساتھ ہی دو مستعد کارکن ایک چادر کو چاروں کونوں سے پکڑ کر حاضرین کے سامنے اور کرسیوں کی قطاروں کے درمیان گزرنا شروع ہو گئے۔

حاضرین چادر میں کشمیریوں کے لیے چندہ ڈالتے گئے کسی جگہ اگر کشمیریوں کے لیے چندہ ڈالنے میں تساہل ہوتا تو وہاں چادر کو ٹھہرا بھی دیتے۔اس نیک کام یعنی کشمیریوں کے لیے دل کھول کھول کر اور دل سے زیادہ جیب کھول اور جیب سے زیادہ بٹوا کھول کر چندہ دیا ، اس دوران اسٹیج سیبیان بازی کا مظاہرہ ہوتا رہا۔جس میں نہایت ہی خوش الحانی سے دعائیں بھی کی گئیں۔ بیچ بیچ میں علامہ اقبال کا کلام بھی گرجدار آوازوں میں پیش کیا جارہا تھا لیکن سب سے زیادہ جو ش و خروش کا مظاہرہ اس نظم پر ہوا کہ

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے

دیکھتے ہیں زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

ایک دو گھنٹوں میں چندے کی چادر نے اپنا سفر مکمل کیا۔بیچ بیچ میں دو چار مرتبہ تبدیل بھی کیا گیا کیونکہ جب چادر میں گنجائش نہ رہتی تو اسے اسٹیج کے پیچھے لے جاکر دوسری خالی چادر لائی جاتی۔چادربازی کے بعد۔تھوڑی دیر کے لیے خاموشی رہتی پھر اسٹیج کے ایک کونے سے کچھ مجاہدین سرخ ملبوس پہنے اور سروں پر سفیدکفن باندھے نمودار ہونا شروع ہوگئے وہ آتے گئے اور اسٹیج کے سامنے اتنی دیر کے لیے ٹھہرتے کہ ان کے گلے میں سرخ گلابوں کے ہار ڈالے جاتے پنڈال میں مجاہدین کشمیر زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔

لگ بھگ تین کفن بہ سر مجاہدین گزر گئے تو اسپیکر میں۔’’اب وقت شہادت ہے آیا‘‘ کا نغمہ گونجنے لگا۔نغمہ ختم ہونے کے بعد علامہ ہاروں سے لدھے پھندے اسٹیج پر آئے۔ اور جہاد و شہادت پر ایک دل پزیر تقریر کی جس میں غازیوں اورشہیدوں کے لیے اُخروی نعمتوں کا ذکر تفصیل سے کیا گیا تھا۔دوسری خوش خبریوں کے ساتھ ساتھ علامہ نے نئی خوش خبری یہ سنائی کہ مجاہدین کے لیے جنت میں محل ہیں ۔بیان کو ایک خوبصورت موڑ دے کر ختم کرنے کے بعد ترانہ بجا کہ

میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن

ستم شعار سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن

ترانے کے بعد اسٹیج کے اسی کونے سے شہدا کا ڈیمو پیش کیا گیا شہدا سر تا پا سفید کفن پہنے ہوئے تھے جن پر خون کے سرخ چھینٹے بھی پڑے ہوئے تھے ساتھ ہی اسپیکر میں

اک خون چکا کفن میں کروڑوں بناو میں

پڑتی آنکھ تیرے شہیدوں پہ حور کی

ان کفن پوشوں کی گردن سے اوپر کا حصہ سرخ لہو میں تر تھا۔اس مظاہرے کے بعد علامہ نے ایک مرتبہ پھرا سٹیج پر رونق افروز ہوکر کشمیریوں کو یقین دلایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔اور آپ کے لیے آج کی طرح اگلے سال بھی ایسی ہی یک جہتی کا مظاہرہ کریں گے دل کو ذرا بھی اوپر نیچے مت ہونے دیجیے ہم آپ کے ساتھ یک جہت تھے یک جہت ہیں اور ہمیشہ تا قیامت یک جہت رہیں گے۔

اس کے بعد عوام الناس کو بھی خوش خبری دی گئی کہ اس تقریب سعید میں شرکت کرکے آپ نے ثواب دارین حاصل کرلیا ہے، امید ہے اگلے سال اس سے بھی زیادہ جوش و خروش سے آئیں گے اور ہمارے ساتھ مل کر کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کریں گے۔

’’شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن‘‘

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوم یک جہتی کشمیر کشمیریوں کے لیے خروش سے منایا یک جہتی کا کا مظاہرہ اسٹیج کے سے زیادہ ساتھ ہی ہیں اور کے ساتھ کے بعد

پڑھیں:

یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا جمعرات کو انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان یو ای ٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے رینکنگ کمیٹی ممبران کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یو ای ٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ کو سراہتے ہوئے بہترین محقق،انتہائی حوالہ شدہ محقق اور عالمی درجہ بندی میں بہترین رینکنگ حاصل کرنیوالے شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبران کوایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وائس چانسلر سمیت تمام فیکلٹی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اپنے خطاب میں چیئرمین پی ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو چاہیئے کہ وہ تحقیق، جدت اور عالمی رینکنگ کے معیار پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ عالمی اداروں کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری خوش آئند ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی مزید ترقی کرے گی اور نمایاں مقام حاصل کرے گی۔

وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی تحقیق، تدریس، اور انوویشن کے میدان میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے اور یہ کامیابیاں پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یو ای ٹی کی عالمی سطح پر شناخت کو مستحکم بنانے کے لیے ہم مستقبل میں بھی ریسرچ، انڈسٹری لنکیج، اور تعلیمی معیار پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کا انعقاد
  • ملک ظہیر نواز کی بیٹی کا نکاح، غلام سرور خان، راجہ بشارت سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت