پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلیاں متعارف
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان سنگل ونڈو سسٹم کے تحت رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ایف بی آرکی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹم رولز 2001 میں ترامیم کر دی گئی ہیں، ان ترامیم کے مطابق پاکستان سنگل ونڈو کا نظام اپنانے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے لائسنس یافتہ افراد کو پہلے سنگل ونڈو کے لیے سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی۔صارف کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں کسٹمز کے مجاز افسران اس کا صارف شناختی نمبر(یوزر آئی ڈی) بلاک کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی وضاحت: مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
پنجاب حکومت نے صوبے میں مساجد کے ائمہ کی رجسٹریشن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح تردید جاری کر دی ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق، سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں ائمہ کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامے کا کوئی نیا قانون یا ضابطہ متعارف کرایا گیا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ائمہ کرام یا علمائے دین کی رجسٹریشن سے متعلق کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔
حکومت نے عوام اور علما سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر یقین کریں۔