اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائیکورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں موقف
اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے، سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں، افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ایسے بے دریغ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سرکاری افسران کو ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کے بعد سرکاری گاڑیوں سرکاری افسران

پڑھیں:

گنڈا پور حکومت کے سابق وزرا کا تاحال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہ استعمال کرنے کا انکشاف

خیبرپختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صوبائی وزرا تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تاہم سابق وزرا آج بھی اسمبلی سرکاری گاڑیوں میں آرہے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب بھی سابق وزراء سرکاری گھروں میں رہائش اختیار نہیں کیے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ماہ تک صوبے میں امن و امان پر بحث کی، جس کے بعد ایوان کی ایک کمیٹی بنی وزیراعلی اس کے رکن ہیں اس کا اجلاس بلایا جائے، ایوان کمیٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور عسکری افسروں کو بھی بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی ہونی چاہیے لیکن تبدیلی اچھے کے لیے ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر عباد نے تقریر میں کہا کہ ہم اسرائیل کو سپورٹ نہیں کرتے، آج ایوان میں اسرائیل کی قرارداد میں سیاسی معاملات کو بھی چھیڑا گیا، دلیل سے بات ہوتی ہو گالم گوچ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پر پہلی بار پابندی تحریک انصاف کے دور میں لگی، اس وقت کے وزیراعظم نے کہا کہ ریاست سے کوئی ٹکراو نہ کرے، اس حوالے سے بانی چیئرمین کی تقاریر سنیں آپ لاجواب ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر عباد نے کہا کہ وزیراعلی کا پہلا روز ہے میں ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا، ہمارے لیڈر نے کبھی نہیں کیا آرمی چیف قوم کو باپ ہوتا ہے یہ الفاظ بانی چیئرمین کے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گنڈاپور حکومت کے سابق وزراء کا تاحال سرکاری گاڑیاں اور رہائشگاہوں کا استعمال
  • خیبرپختونخوا کے سابق وزرا اب بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف
  • گنڈا پور حکومت کے سابق وزرا کا تاحال سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہ استعمال کرنے کا انکشاف
  • پنجاب میں سموگ ، ماسک کا استعمال لازمی قرار
  • انسداد پولیو مہم میں غفلت: مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • پشاور ہائیکورٹ نے بونیر کے 28 سرکاری پرائمری اسکولوں کی نجکاری سے روک دیا
  • کوہستان کے 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
  • فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کیلئے درخواست دائر
  • پشاور ہائیکورٹ نے ضلع بونیر کے  28 سرکاری پرائمری اسکولوں کی نجکاری سے روک دیا
  • فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے، ویڈیوز بنانے پر پابندی کےلیے درخواست دائر