اماراتی عہدیدار نے حماس سے غزہ کی حاکمیت سے دستبرداری کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ حماس، غزہ کی حکومت سے دستبردار ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب دنیا کی بے پناہ مخالفت کے باوجود UAE نے 15 ستمبر 2020ء کو "ڈونلڈ ٹرامپ" کی سفارش پر اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے لئے ابراہیم معاہدے پر دستخط کئے اور اب اس ملک کے صدارتی مشیر "انور قرقاش"، فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کی حاکمیت سے دستبردار ہو جائے۔ انور قرقاش نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے سربراہ "احمد ابوالغیط" کی جانب سے غزہ کی حاکمیت سے حماس کی دستبرداری کا مطالبہ بالکل عاقلانہ اور جائز ہے۔ انور قرقاش نے مزید کہا کہ حماس کو فلسطینی عوام کے مفاد کو اپنے مفاد پر ترجیح دینی چاہئے۔ یاد رہے کہ العربیہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد ابوالغیط نے کہا کہ فلسطینیوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ حماس، غزہ کی حکومت سے دستبردار ہو جائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک جانب دنیا بھر میں غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے پر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے تو دوسری جانب انور قرقاش حماس سے غزہ کی حکمرانی سے پیچھے ہٹنے اور احمد ابوالغیط کے بیان کو درست کہہ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب کا بیان قلم بند
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلم بند ہو گیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر گواہ آفتاب احمد پر جرح کریں گے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 2 مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی، ان کی ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے۔