غیر قانونی برطانوی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن، 44 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) کے ایڈیشنل ڈی جی وقار الدین سید نے سائبر کرائم کو ’ایک پیچیدہ مسئلہ‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں غیر قانونی بین الاقوامی سمز فروخت کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی بین الاقوامی سمز خاص طور پر برطانیہ کی سمز پاکستان میں بڑے پیمانے پر بچوں کی پورنوگرافی، اغوا برائے تاوان اور آن لائن مالیاتی فراڈ سمیت سنگین جرائم کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی وقار الدین سید نے سائبر کرائم کو ایک پیچیدہ مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں غیر قانونی بین الاقوامی سمز فروخت کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پہلی بار ان غیر قانونی سمز کے غیر مجاز کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔
انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، سکھر اور ایبٹ آباد سے 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمز کی خرید و فروخت میں ملوث افراد سے مجموعی طور پر برطانیہ کی 8 ہزار 363 سمز برآمد کی گئی ہیں، جبکہ ملک بھر میں 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقارالدین سید نے وضاحت کی کہ برطانیہ کی سمیں پاکستان میں خاص طور پر مقبول ہیں جس کی وجہ ان کی دستیابی میں آسانی اور پہلے سے ایکٹیویشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلے سے ایکٹیویٹ شدہ سمز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آسانی سے آرڈر کیا جا سکتا ہے، انہیں بچوں کی فحش نگاری اور مالی فراڈ جیسے جرائم کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف آئی اے کہا کہ
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔