پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سرِ فہرست قرار پائے ہیں۔

اسپورٹیکو نے سال 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا پہلا نمبر ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ کی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے

ان کی آمدنی کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہوا جبکہ 45 ملین ڈالرز انہوں نے مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات سے کمائے۔

دوسرے نمبر  پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیف کری رہے، جن کی کل آمدنی 153.

8 ملین ڈالرز رہی، برطانوی باکسر ٹائسن فیوری 147 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر"

اس فہرست میں لیونل میسی کا چوتھا نمبر ہے جنہوں نے 2024 میں 135 ملین ڈالرز کمائے۔

لسٹ میں برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر، کریم بیزیما اور کیلان ایمباپے بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بچپن کے کلب میں واپسی؛ اسٹار فٹبالر نیمار رو پڑے

سال 2024 امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف 30.4 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی رہیں لیکن وہ بھی ٹاپ 100 میں جگہ نہ بنا سکیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹار فٹبالر سب سے زیادہ ملین ڈالرز کے ساتھ

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے

---فائل فوٹو 

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔

رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم،  محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وژن 2030: سعودی عرب نے 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، ریکارڈ کامیابیاں
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
  • انٹر بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری
  • مرنال ٹھاکر ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹار الو ارجن کیساتھ فلم کرنے والی ہیں؟
  • سیلاب متاثرین کیلئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کر رہا ہے: سید مراد علی شاہ
  • عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
  • چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • پاکستان کو 2030ء تک برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف ہے: احسن اقبال
  • امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی