پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتہ وار بلند ترین سطح 113482 رہی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
اس ہفتے کے دوران، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1762 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3533 پوائنٹس کی حد میں متغیر رہا۔
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اس ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 482 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 948 پوائنٹس تک پہنچا۔
اس ایک ہفتے کے دوران بازارِ حصص میں 2.
مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 201 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 13 ہزار 851 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
لاہور:امریکی ادارے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا اگست امریکہ میں 4.55 لاکھ خواتین ملازمت چھوڑ گئیں۔
یہ کوویڈ وبا کے بعد امریکی تاریخ میں جاب مارکیٹ سے خواتین کا سب سے بڑا انخلا ہے جس پر ماہرین معاشیات حیران ہیں۔
بچے کی پیدائش، غیر یقینی حالات، کام کی زیادتی، شدید تھکن اور ازحد مصروفیات ملازمت چھوڑنے کی اہم وجوہات ہیں۔
یاد رہے امریکہ میں ایک نوزائیدہ بچہ پالنے پر فی سال9 ہزار تا 24 ہزار ڈالر(25 تا 67 لاکھ روپے) خرچ ہوتے ہیں اسی لیے بچہ ہونے پر خاتون نوکری ترک کر دیتی ہے۔
ماہرین عمرانیات کو پریشانی کہ پچھلے سو سال میں امریکی خواتین کو جو آزادیاں ملی ہیں دور جدید کے معاشی ومعاشرتی مسائل انھیں ختم کر رہے ہیں۔