Islam Times:
2025-11-03@16:13:11 GMT

ہمیں شامی حکام سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، ایران

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ہمیں شامی حکام سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، ایران

اپنے ایک بیان میں محمد رضا رؤف‌ شیبانی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں شام کی خاص جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس ملک کا مستقبل بیرونی مداخلت کے بغیر اور وہاں کی عوام کے ہاتھوں طے ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں شامی امور کے ڈائریکٹر "محمد رضا رؤف‌ شیبانی" گزشتہ روز سے ماسکو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ "الیگزینڈر لاورنٹف" سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نائب روسی وزیر خارجہ "میخائل بوگدانوف" سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقائی مسائل بالخصوص شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محمد رضا رؤف‌ شیبانی نے اپنے دورہ روس کے متعلق بتایا کہ میرا یہ سفر مغربی ایشیاء اور شام کی صورت حال پر مشاورت کے لئے عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ شام پر تبادلہ خیال کے حوالے سے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ بہت سارے مسائل پر ایران و روس ایک پیج پر ہیں۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حوالے سے ایران کا موقف روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ یقیناََ شام میں امن و استحکام ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

محمد رضا رؤف‌ شیبانی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں شام کی خاص جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس ملک کا مستقبل بیرونی مداخلت کے بغیر اور وہاں کی عوام کے ہاتھوں طے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا ملاقاتوں میں ہم نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ سیاسی فیصلوں کے لئے قومی مفاہمت کے ذریعے شام کے اندرونی عناصر اور عوام کے درمیان وسیع شراکت داری کی ضرورت ہے۔ نیز اقوام متحدہ کی قرارداد 2254 کی رو سے تمام سیاسی دھڑوں کو بھی شام کے مستقبل میں حصہ ڈالنا چاہئے۔ واضح رہے کہ شام کے عبوری وزیر خارجہ "اسعد حسن الشیبانی" نے کہا کہ ہمیں شام اور روس کی جانب سے مثبت پیغامات موصول ہوئے ہیں جس پر ایرانی وزارت خارجہ میں شامی امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ تہران و ماسکو کا شام کے نئے حکمرانوں سے اِن ڈائریکٹ رابطہ ہے اور ہمیں شامی حکام کی جانب سے پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے منتظر ہیں۔ ہم وہاں ہونے والی پیشرفت کا بغور مشاہدہ کریں گے اور مناسب وقت پر شام کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ محمد رضا رؤف‌ شیبانی کو ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" کی جانب سے کچھ عرصہ قبل فارن آفس میں سیرین ڈیسک کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ مذکورہ تعیناتی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے ایک خط کے ذریعے محمد رضا رؤف‌ شیبانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذمے داری ہے کہ دوست علاقائی ممالک سمیت تمام فریقین کے ساتھ اپنی مشاورت جاری رکھیں اور مجھے حاصل ہونے والے نتائج کی باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے رواں برس 3 فروری کو صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم شام میں عوام کی حمایت یافتہ کسی بھی حکومت کی حمایت کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ حالیہ عبوری سیٹ اپ ایک ایسی وسیع حکومت کی بنیاد بنے گا جس میں شام کے تمام شعبہ ہائے زندگی کو نمائندگی حاصل ہو گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ شام کے شام کی

پڑھیں:

ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مدارس کے کردار کوختم کیا جا رہا ہے۔ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے گا۔ بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول۔ ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں سعودی عرب، یو اے ای میں ایسا ہو رہا ہے، تو پھر وہی نظام لایا جائے۔ سیلاب آیا اس وقت حکومت کہاں گئی تھی۔ میدان میں یہ فقیر نظر آرہے ہیں تو حکومت کرنا بھی ان کا حق ہے، تمہارا نہیں۔ امریکہ پر تنقید کرتے کہا افغانستان عراق کو برباد کر دیا پھر کہتے ہیں امن کے لئے آئے ہیں۔ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ دینی مدارس کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، فضل الرحمان
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • دہشت گرد اگر ہمیں ایک گولی مارتا ہے تو ہمیں 10 مارنی چاہئیں، رہنما پی ٹی آئی