پاکستان آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے نیا پروگرام لینے کے لیے تیار ہوگیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان سے موسمیاتی لچک فنڈ کے تحت 26ویں پروگرام کیلئے مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا نیا وفد 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔
پاکستان کو مذاکرات میں کامیابی پر موسمیاتی لچک فنڈ سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوگا۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کرے گا۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا یہ پہلا موسمیاتی پروگرام ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بنگلا دیش بھی اس فنڈ سے مستفید ہو چکا ہے۔ پاکستان کے جاری ای ایف ایف پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کا الگ مشن آئے گا۔ آئی ایم ایف کا دوسرا وفد 4 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ ای ایف ایف پروگرام پر مذاکرات 4 سے 14 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کا کے لیے
پڑھیں:
پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔ لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارتِ دفاعی پیداوار، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی۔