تصاویر بشکریہ ’جیو نیوز‘

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ جنوبی پنجاب میں کنڈائی اور شاہپور کے علاقوں میں گرین مال اینڈ سروس کمپنی کے اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرِ زراعت لائیو اسٹاک عاشق حسین کرمانی، وزیرِ آبپاشی محمد کاظم پیرزادہ اور دیگر متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکریٹری بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔

گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی، کسانوں کو ڈرونز سمیت زرعی مشینری رعایتی کرائے پر دستیاب ہو گی۔

5 ہزار ایکڑ پر مشتمل جدید زرعی فارم کا بھی آغاز کیا گیا ہے جس میں پانی کے کم استعمال اور لاگت سے زائد پیداوار حاصل ہو گی، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز میں زراعت کے شعبے سے متعلق تمام اشیاء اور سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، زراعت اور کسان کی ترقی پاکستان کی خوش حالی کی ضمانت ہے، گرین پاکستان جدید زراعت کے فروغ کا انقلاب ہے، پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے شہداء کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کےخطوط بھی دیے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید زراعت میں پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابلِ تحسین ہے، گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے مختصر وقت میں گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت حاصل کامیابیوں کو بھی سراہا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز زراعت کے

پڑھیں:

مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی،پنجاب میں 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ہر مثالی گاؤں میں 24/7 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 4.07 فیصد اضافہ ریکارڈ

 پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارک اور شجرکاری بھی ہوگی، مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اور سائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔

 اجلاس میں مثالی گاؤں کے لیے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اور سیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی، مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز کے 130 دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے۔

 مریم نوازشریف نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی گاؤں کے تحت ہر گاؤں کو مکمل طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔
 
 

BYD نے پاکستان میں پہلی بار پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ’’ شارک 6‘‘ متعارف کروا دی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
  • وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے وفد کی ملاقات، پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا گیا
  • فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ چین، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر اتفاق
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس