مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور خاتون کو مارنے کی دھمکی دی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کا ملزم ارمغان سے نیو ایئر نائٹ پر لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی، جس کیلئے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے، نیو ایئر نائٹ پر دونوں میں جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور خاتون کو مارنے کی دھمکی دی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کی ارمغان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی، انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جارہا ہے، کیس کیلئےخاتون کا بیان ضروری ہے، مصطفیٰ کی لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حب پولیس نے کراچی پولیس کو لاش سے متعلق اطلاع دی تھی، دوسرا ملزم شیراز ارمغان کے پاس کام کرتا تھا، قتل کے منصوبے اور لاش چھپانے کی منصوبہ بندی میں شیراز شامل تھا، ملزم ارمغان کا ریمانڈ لینے کیلئے عدالت سے درخواست کی جائے گی۔
منتظم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔
23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا، مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنوری کو کے بعد کی لاش قتل کی
پڑھیں:
وزیرصحت نے سرویکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کو مسترد کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر دیا۔(جاری ہے)
منگل کو وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی بچیوں کو غلط دوا دے کردنیا اورآخرت خراب کریں مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔