کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارشا نامی لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی،  اس لڑکی نے ہی ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا۔

اغوا کےبعد دوستوں کے ہاتھوں قتل مصطفی عامر کی والدہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ،واپس آنے کے بعد لڑکی کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوگئی تھی سال 22 دسمبر 2025 کو لڑکی امریکہ سے واپس آئی تھی،  لڑکی اگست 2024 میں پڑھنے کے لیے امریکہ چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس: تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

والدہ  نے کہا کہ  لڑکی نے ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا، لڑکی میرے بیٹے کو دھوکا دے رہی تھی،  لڑکی سے میرے بیٹے کا گزشتہ 4 سال سے تعلق تھا، مقتول کی قبرکشائی کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ پولیس تک پہنچے پر مارشا امریکا فرار ہوگئی، پولیس نے مارشا کو تفتیش کیلئے بلایا تھا،  اس لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی، مارشا کے ارمغان اور دیگر لڑکوں سے بھی تعلقات ہیں،مارشا شاہد نشے کی عادی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میرے بیٹے لڑکی کی بیٹے کو

پڑھیں:

شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی

پشاور:

شبقدر میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں پیش آیا جس پر تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز کی گھر میں والد سے گھریلو تنازع پر تکرار ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر بھائی زخمی ہوگیا۔

ملزم کے زخمی بھائی نواز شریف ولد راویل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بھائی اعجاز کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی، جس پر اعجاز نے طیش میں آ کر فائر کھول دیا۔

بھائی کے مطابق والد راویل شاہ اور بھابی مسماۃ (ز) گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے اور وہ زخمی ہوگیا جب کہ بھائی موقع سے فرار ہوگیا۔

سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
  • راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا
  • ملتان : میٹرک کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے کی پہلی پوزیشن
  • حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ 
  • حماد اظہر کا والدہ کیساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • ڈیگاری دہرے قتل کیس: مرکزی ملزم تاحال مفرور، مقتولہ کی والدہ 2 روزہ پولیس ریمانڈ پر
  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
  • میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف
  • مایوس نہ ہوں، آپ کے مقدمات کا انجام بھی میرے کیس جیسا ہوگا:جاوید ہاشمی