معاشی ترقی کیلئے ”جیو نیوز“ کی خصوصی نشریات ”پاکستان کیلئے کر ڈالو“ کل پیش کی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کےلیے ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز مباحثہ کل جیو نیوز کی خصوصی نشریات ”پاکستان کےلیے کر ڈالو!“ میں پیش کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں ملک کے نامور معاشی ماہرین، ایف بی آر اور تاجر رہنما ایک میز پر جمع ہوں گے تاکہ معاشی مسائل، ٹیکس پالیسیز اور عوامی ریلیف پر دوٹوک گفتگو کی جا سکے۔
پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، ٹیکس کے نفاذ کے صحیح طریقے اور عوام کو دیا جانے والا ریلیف اور تاجر برادری کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز بھی اس شو میں زیر بحث لائی جائیں گی۔
اس نشریات میں چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب، لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد علی نیازی، ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل اور پاکستان بزنس کونسل کے احسان ملک اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
سینئر صحافی، تجزیہ کار اور میزبان شاہزیب خانزادہ، جو اپنے بےباک اور حقائق پر مبنی تجزیوں کےلیے مشہور ہیں، اس خصوصی نشریات کی میزبانی کریں گے۔
یہ مباحثہ پاکستان شام 7 بجے سے ”جیو نیوز“ پر نشر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کے حوالے سے اپنے انٹرویو میں اہم بیان دے دیا۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا۔ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں۔ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔